چند گھنٹے قبل مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان محلے میں ایک فلسطینی نوجوان نے گولی چلا کر کئی صیہونیوں کو زخمی کردیا۔ منظر عام پر آنے والی اس واقعے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس فلسطینی نوجوان نے مسلح صیہونیوں کے ایک دستے کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو صیہونی فوجیوں نے جنین میں گھس کر متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا تھا جس کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسلحانہ حملہ کرکے متعدد صیہونیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تل ابیب کے سیاسی، فوجی اور سیکورٹی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا ہے اور وہ خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242